جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بچپن سے کرکٹ کا شوقین رہا ہوں، صدر عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بچپن سے کرکٹ کا شوقین رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے بنگلہ دیش اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کی ملاقات ہوئی، عارف علوی نے مہمان ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، پاکستان میں کرکٹرز کو ہیروز کا درجہ دیا جاتا ہے۔

- Advertisement -


انہوں نے کہا کہ بچپن سے کرکٹ کا شوقین رہا ہوں، پاکستان ایک خوبصورت اور مہمان نواز ملک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پہلے ٹیسٹ کے لیے دونوں بورڈز کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیسٹ اسکواڈ میں فہیم اشرف اور بلال آصف کی واپسی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں