منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

واٹس ایپ جلد 6 رنگوں میں دستیاب ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژن کے لیے ڈارک موڈ فیچر تو متعارف کرادیا مگر اب کمپنی سیاہ کے علاوہ 6 مزید رنگوں میں یہ فیچر پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے گزشتہ برس ڈارک موڈ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا، البتہ چند ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر کام کو روک دیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ فیچر دیر سے سامنے آیا۔

ابھی بھی کمپنی نے تمام صارفین کے لیے اس فیچر کو پیش نہیں کیا بلکہ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارف ہی اس کو استعمال کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ڈارک موڈ فیچر اب صرف سیاہ یعنی کالے رنگ میں ہے، جب صارف اسے ان ایبل کرے گا تو پھر اس کے واٹس ایپ کی برائٹ نیس کم ہوجائے گی اور پس منظر (بیک گراؤنڈ) بالکل سیاہ ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: انتظار ختم! واٹس ایپ نے پاکستان میں بھی فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبیلو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اب اس بات پر سوچ بچار شروع کردی کہ ڈارک موڈ فیچر میں سیاہ کے ساتھ مزید پانچ گہرے کلر شامل کیے جائیں تاکہ صارف جس رنگ کو چاہیے اپنی مرضی سے منتخب کرے۔

ڈبلیو اے بیٹا کے مطابق واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سیاہ، گہرے براؤن، گہرے نیلے، گہرے اولیو (زیتونی رنگ)، جامنی اور مخملی (لال رنگ) میں جلد ہی دستیاب ہوگا جس پر کمپنی نے کام شروع کردیا ہے۔

ڈارک موڈ ان ایبل کرنے کے بعد صارف اپنی مرضی سے جس رنگ کا انتخاب کرے گا اُس کا بیک گراؤنڈ ویسا ہی ہوجائے گا۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ کھولیں، پھر اس کے سیٹنگز والے آپشن میں جائیں۔ سیٹنگز میں جانے کے بعد ’چیٹس‘ کے آپشن پر کلک کریں جہاں تھیم لکھا نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں: صارفین کا احتجاج، فیس بک نے گھٹںے ٹیک دیے، واٹس ایپ کی متنازع پالیسی تبدیل

تھیم پر کلک کریں گے تو یہاں آپ کے سامنے تین آپشنز ’سسٹم ڈیفالٹ، لائٹ، ڈارک‘ کے نام سے نظر آئیں گے۔

اگر آپ ڈارک پر کلک کریں گے تو واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر آن ہوجائے گا۔

اگر آپ کو سیاہ واٹس ایپ پسند نہ آئے تو اسی طرح مینیو میں جاکر اسے تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

اسی طرح ایک آپشن ’سیٹ بائی بیٹری سیور‘ ہے، جو موبائل کے پاور سیونگ کے ساتھ کام کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں