جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایف آئی اے میں بھرتیوں کی اجازت دیدی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں کام کی رفتار کو بڑھانے کے لیے آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پابندی نرم کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو نئی بھرتیوں کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

حکومت نے2013 میں بھرتیوں پرپابندی عائدکی تھی، ڈی جی ایف آئی اے بننے کے بعد 22 جنوری کو واجد ضیا نے بھرتیوں پر پابندی کےحکم میں نرمی کیلئےخط لکھا جس پر حکومت نے 1257 آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: واجد ضیا ڈی جی ایف آئی اے مقرر

اجازت ملنے کے بعد ایف آئی اے میں ایک ایڈیشنل ڈی جی اور 7 ڈائریکٹر بھرتے کیے جائیں گے، 97انسپکٹر، 121سب انسپکٹر، 252 اےایس آئی بھرتی ہوں گے۔

اسی طرح 159ہیڈ کانسٹیبل اور 373 کانسٹیبل بھی بھرتی کیےجائیں گے، وزارت خزانہ نے بھرتیوں کی اجازت کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کا تمام عمل بجٹ سے پہلے کیا جائےگا اور آئندہ مالی سال کےبجٹ میں آسامیوں کےلیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں