کراچی: شہرقائد میں آج سےغیرقانونی پارکنگ کےخلاف مہم کاآغاز ہورہا ہے، مہم کے دوران سڑکوں،فٹ پاتھوں پرغیرقانونی پارکنگ کرنےپرکارروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس کےفیصلوں پرآج سےعمل شروع ہوگا، شہرمیں آج سےغیرقانونی پارکنگ کےخلاف مہم کاآغاز ہورہا ہے، اس دوران سڑکوں،فٹ پاتھوں پرغیرقانونی پارکنگ کرنےپرکارروائی ہوگی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے ترقیاتی امور پر اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سڑکوں پرپارکنگ ہونےپربرہمی اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی تھی کہ سڑکوں پرکہیں بھی پارکنگ کی اجازت نہیں دیں۔
مزید پڑھیں : سڑکوں پر پارکنگ نہ کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
مراد علی شاہ نے گزری کوزم زماسےملانےوالی سڑک پرتجاوزات ختم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا 6اضلاع کی سڑکوں کےپیچ ورک کیلئےفنڈزجاری کردیئے، جواسکیمیں مکمل ہوئی ہیں ان کی پی سی فورجمع کرائیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 449 اسکیموں پر کام چل رہا ہے جن کی مالیت 40.6 بلین روپے ہیں، سندھ حکومت نے ابھی تک 15.14 بلین روپے جاری کیے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ کراچی چڑیا گھر کا کام بہت سست روی کا شکار ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر کے کام کو تیز کریں، میں خود جلد دورہ کروں گا۔