جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شیرخواربچے کو گاڑی میں چھوڑ کر شاپنگ کرنے والے والدین کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : پولیس کم سن بچے کو خریداری کے دوران گاڑی میں اکیلا چھوڑنے پر لاپرواہ والدین کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ وورٹھ کی پولیس نے ایک جوڑے کو بچے کو گاڑی میں چھوڑنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جو خریداری کےلیے خود تو شاپنگ مال میں چلے گئے لیکن بچے کو تنہا گاڑی میں چھوڑ گئے۔

پولیس نے والدین کو بچے کی جانب سے لاپرواہی اور غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

- Advertisement -

چار ماہ کے بچے کو گاڑی میں دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہونے والے راہگیر نے پولیس کو مطلع کیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے بچے کو گاڑی سے ریسکیو کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس افسر بچے کو گھود میں لیکر غذا فراہم کررہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ والدین بچے کو گاڑی میں چھوڑ پر ڈالر ٹری اسٹور میں شاپنگ کرنے چلے گئے تھے۔ پولیس نے گرفتار والدین کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا جنہوں نے بچے کو گاڑی میں لاک کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی پولیس نے بچے کو ڈپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملیز کے حوالے کردیا جبکہ والدین سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں