اشتہار

ایکشن، سسپنس اور رومانس سے بھرپور فلم ” ٹچ بٹن ” کا ٹیزر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز اور شوٹنگ اسٹار اسٹوڈیو کی مشترکہ پیشکش فلم ٹچ بٹن کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا، یہ فلم عیدالفطر پر سنیما گھروں میں پیش کی جائےگی۔

 اے آر وائی فلمز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اے آر وائی فلمز، شوٹنگ اسٹار اسٹوڈیو اور سلمان اقبال فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم ٹِچ بٹن کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔


- Advertisement -

مذکورہ فلم کی کاسٹ میں فرحان سعید، فیروز خان ،ایمان علی اور سونیا حسین سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔ فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر سلمان اقبال ہیں۔

ایکشن، سسپنس اور  رومانس سے بھرپور فلم ” ٹچ بٹن ” اے آر  وائی فلمز کے بینر تلے عیدالفطر کے موقع  پر سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

واضح رہے کہ  اے آر وائی فلمز پاکستان اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا ہی حصہ ہے، اس کی بنائی ہوئی اب تک کی فلموں کو پاکستان میں بے حد پزیرائی ملی ہے۔

اے آر وائی فلمز نے اب تک بہت سے کامیاب فلمیں بنائی ہیں جن میں3بہادر، رونگ نمبر، جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤں گی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں