جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شیروں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون خود لقمہ بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن : ساؤتھ افریقہ کے صوبہ لمپوپو کے شکار کےلیے مخصوص علاقے میں شیر نے 21 سالہ خاتون پر حملہ کرکے قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبے لمپوپو میں واقع گیم ریزرو (شکار کے لیے مخصوص علاقے) میں شیر نے ایک جوان خاتون پر حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتول خاتون گیم ریزرو میں ملازمت کرتی تھی اور روز مرہ کے امور کی انجام دہی کے لیے شیروں کے پنجرے میں گئی تو جانوروں نے حملہ کردیا۔

- Advertisement -

خاتون پنجرے باہر نکلتے ہوئے دروازے سے ٹکرائی اور زمین پر گرگئی اور شدید حالت میں دیگر ملازمین کو آگاہ کیا، وہ گہرے کاٹنے اور پنجوں کے زخموں سے خون میں ڈوبی ہوی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی لیکن تب تک خاتون ہلاک ہوچکی تھی۔

پولیس نے گیم ریزرو میں خاتون ملازمہ کی ہلاکت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ساؤتھ افریقن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون روزمرہ کے کام انجام دے رہی تھی کہ اچانک شیروں کی نامعلوم تعداد نے اس پر حملہ کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں 70 سالہ شخص جنہیں "لوائن مین” کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، شیروں کے حملے میں اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب وہ پنجرے میں ٹوٹے ہوئی باڑ کو صحیح کرنے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں