جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

میرا ٹارگٹ ہے یونس خان جیسا پرفارم کروں، بابر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ٹیسٹ کرکٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرا ٹارگٹ ہے کہ یونس خان جیسا پرفارم کروں، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں اچھا کھیل پیش کروں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی، نسیم شاہ کم عمر میں بہت اچھا بولر بن گیا ہے۔

بابر اعظم نے کہاکہ نسیم شاہ کو جو پلان دیا جاتا ہے وہ اس پر عمل کرتا ہے جبکہ یاسر شاہ کو تمام کھلاڑیوں کی سپورٹ حاصل ہے، امید ہے یاسر شاہ زیادہ وکٹیں حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم

انہوں نےکہا کہ کوشش کرتا ہوں ٹیم کے لیے اچھا اسکور کروں، 10 سال سے ہوم کراؤڈ کو مس کررہے تھے اب بہت اعتماد ملتا ہے، راولپنڈی کی عوام نے ٹیم کی بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 143 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 18 چوکے ایک چھکا شامل تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنالیے، بنگلہ دیش کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 86 رنز درکار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں