اشتہار

قدرتی نظارہ، چاند زمین سے 90 فیصد قریب آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں زمین اور چاند کو قریب آنے کے مناظر کو دیکھنے کا آج آخری روز ہے، ماہرین فلکیات نے اس عمل کو اسنو مون کا نام دیا ہے۔

رواں سال کا پہلا اسنو مون 7 فروری سے شروع ہوا جو 9 فروری تک جاری رہے گا، دنیا کے مختلف ممالک میں  چاند اور زمین کی قربت کے مناظر کو دیکھا گیا اور اس لمحے کی تصاویر بھی بنائی گئیں۔

اس سے قبل قدرت کے انوکھے نظارے کو گزشتہ سال 19 فروری کو دیکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

اسنو مون کے وقت چاند عام دنوں کے مقابلے میں بڑا اور صاف دکھائی دیتا ہے، اس لیے ماہرین اسے ’برفیلے چاند‘ کا نام دیتے ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اسنو مون کے دوران چاند زمین سے 90 فیصد قریب آجاتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ خوبصورت نظارہ جمعے کی شام سے شروع ہوا جو اتوار کی شب تک اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہا۔

فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سنو مون کے دوران خاص طور پر چاند طلوع ہونے اور غروب ہوتے وقت بڑا نظر آئے گا، یہ اب تک 2020 کا سب سے بڑا چاند ہے۔

تصاویر دیکھیں

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں