ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

میں کچھ بھی نہیں ہوں، میری ماں کی دعائیں ہیں، نسیم شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک بنا کر کم عمر ترین بولر کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں، یہ صرف میری ماں کی دعائیں ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر ہیٹ ٹرک کرنے والے نسیم شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہیٹ ٹرک کرنے پر اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں، اپنےجذبات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، میں کچھ بھی نہیں،یہ صرف میری ماں کی دعائیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں‌ ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر بولر بن گئے

ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمیشہ سےچاہتا ہوں کرکٹ میں کچھ ایسا کروں کہ لوگ یاد رکھیں، راولپنڈی کے کراؤڈ نے بہت سپورٹ کیا اور حوصلہ بڑھایا۔

https://twitter.com/Jhanzaib_S/status/1226479611510476807?s=20

نسیم شاہ نے بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں شاندار ہیٹ ٹرک کی، نسیم شاہ نے نظم الحسین، تیجل الاسلام اور محمود اللہ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے، ہیٹ ٹرک کے وقت ان کی عمر 16 برس 359 دن ہے۔ اس سے قبل 2002 میں فاسٹ بولر محمد سمیع نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں کم عمر ترین ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بنگلہ دیش کے الوک کپالی کے پاس تھا جن کی عمر ہیٹ ٹرک کے وقت 19 برس اور 240 دن تھی۔

https://twitter.com/UsmanSansi/status/1226484470066356225?s=20

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں