دبئی: ملک کے پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا) 2020 کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد متحدہ عرب امارات کی ریاست کوکا کولا ارینا میں کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری ، سیاسی رہنماؤں اور دبئی کے حکام نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔
پہلے ایوارڈ شو کی تقریب 8 فروری کی رات منعقد کی گئی جس میں موسیقی، ڈانس پرفارمنس اور مزاحیہ اداکاروں نے پرفارم کیا۔
بہترین ڈرامہ، ڈرامہ اداکار و اداکارہ ایوارڈز
اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہر آفاق ڈرامے میرے پاس تم ہو کو بہترین ڈرامے کا ایوارڈ دیا گیا، اسی طرح ہمایوں سعید کو اسی ڈرامے کی وجہ سے بہترین اداکار اور عائزہ خان کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Meray PaasTum Ho wins big at Pakistan International Screen Awards 2020.#PISA #PISA2020 pic.twitter.com/hNo7kr2cZZ
— ARY Digital (@arydigitalasia) February 9, 2020
کرٹک (منفی) کردار ایوارڈ
میرے پاس تم ہو کے عدنان صدیقی نے منفی کردار ادا کرنے پر پیسا 2020 کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ ثناء جاوید کو رسوائی ڈرامے کی وجہ سے ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا۔
مزاحیہ اداکار
اداکارہ نادیہ افغان، عدنان صمد خان کو مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
فوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی اور صوفی کلام پڑھنے والی گلوکارہ عابدہ پروین کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔
ماہرہ خان کو بہترین فلم اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ایوارڈ شو کی تاریخ میں پہلی بار یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پر متحرک شخصیات کو بھی ایوارڈ دیا گیا
انسٹاگرام کی معروف شخصیت حرا عتیق کو بہترین انفلوئنسر، یوٹیوب چینل پی فار پکاؤ کو پرینک اسٹار، زید علی اور ڈکی بھائی کو بہترین وی لاگر کا ایوارڈ دیا گیا۔
حرا مانی نے میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل سانگ گا کر لوگوں کی توجہ حاصل کی۔
Hira Mani Sings OST MPTH at #pisaawards2020.#PISA2020#PISA #hiramani#awardshow#SundayThoughts#SundayMorning@aryddrama@HinaJavedReal@FurqanQureshiK#MerayPaasTumHo#merepastumho@SixSigmaPlus#MerePassTumHo#MerePaasTumHo #Sunday pic.twitter.com/0AdfOxfnMO
— Mere Paas Tum Ho (@MerePaasTumHo) February 9, 2020
ارینہ کلب کے باہر اداکاروں کے فینز کی بڑی تعداد موجود تھی جس سے تمام ہی شخصیات نے باری باری ملاقات کی، ماہرہ خان مداحوں کے پاس پہنچیں اور اُن سے موبائل لے کر خود ہی سیلفی بنائی۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت ایوارڈ شو میں شرکت کی جبکہ سینیٹر فیصل جاوید خان بھی تقریب میں شریک تھے۔
So I met @fawadchaudhry and his beautiful wife and daughter at #PISA2020 yesterday. Fawad is definitely one of my favorite ppl in #PTI. pic.twitter.com/kqZ5Y0eSJK
— Mahwash Ajaz (@mahwashajaz_) February 8, 2020
علی ظفر کی فینز سے ملاقات
Red carpet #Pisa2020 Thank you for your love #Dubai pic.twitter.com/mBnhmJZ6UH
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 8, 2020
تقریب میں پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے بھی شرکت کی
Meray Paas Tum Dunno Ho….. @iamhumayunsaeed @adnanactor what great fun it was last night back stage at #PISA2020 #meraypaastumho #dubai pic.twitter.com/djMHngh8rI
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) February 8, 2020
ریڈ کارپٹ