جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مشیر خزانہ تبدیل نہیں ہو رہے ، وزیراعظم  عمران خان کا ترجمانوں کو دو ٹوک پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم  عمران خان نے ترجمانوں کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مشیرخزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں،مشیر خزانہ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  عمران خان  کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں جاری ہے،  اجلاس پی ٹی آئی کےسینئر رہنما بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ مشیرخزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں،کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مہنگائی کےخلاف حکمت عملی تیار کر لی اور مشیر خزانہ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کاکہہ دیا ہے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومتی معاشی ٹیم مہنگائی کے اعدادوشمار ، حکمت عملی پر بریفنگ دے گی۔

حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز  اور مہنگائی، اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کےاقدامات پر غور کیا جائے گا جبکہ  وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کوحکومتی اقدامات پربریفنگ دیں گے اور اجناس کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق حکمت عملی پرمشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق پارٹی بیانیہ پر بھی بات ہو گی اور میڈیا پر حکومتی بیانیے کی موثر آگاہی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم ملکی صورتحال کے پیش نظرترجمانوں کوگائیڈ لائن دیں گے جبکہ اتحادی جماعتوں سے مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر بھی بات ہو گی۔

مزید پڑھیں : عوامی ریلیف کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا، وزیراعظم

گذشتہ روز زیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی ریلیف کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا، قیمتوں میں کمی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاء ہر حال میں پہنچائیں، جن میں خریدنے کی سکت نہیں انہیں حکومت راشن دے گی، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں، اگر غریب کا احساس نہیں کرسکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کے پیسے کاٹیں مگر غریب آدمی کو سہولت دیں، غریب کی بہتری کے لیے ہی حکومت میں آئے ہیں، ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں