منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، کپتان اظہرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔

یہ بات انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اظہر علی نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے لیے بہت اچھا آغاز ہے، ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر میچ اہم ہے جسے جیتنا بھی ضروری ہے، وئی بھی ٹیسٹ میچ جیتنا آسان نہیں ہوتا۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی، بولرز نے صحیح وقت پر وکٹیں لی اور بیٹسمینوں نے بھی اپنا کام دکھایا، خصوصی طور شان مسعود اور بابراعظم بہت اچھا کھیلے، تجربہ کار بیٹسمینوں کے ساتھ نوجوان فاسٹ بولرز کا اچھا کمبینیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے کم عمری  میں بہت  بڑاکارنامہ انجام دیا ہے، میچ میں نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک بہترین اور بہت شاندار  تھی، یہ ایک یادگار ہیٹ ٹرک ہے۔

ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں قومی ٹیم کو شائقین نے بھرپور پذیرائی اور بہت حوصلہ افزائی کی، ریویو لینے میں رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کیا،خاص طور پر پہلی اننگز میں باﺅلرز نے اچھی بولنگ کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں