جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایم پی ایز اور ایم این ایز کو براہ راست ترقیاتی اخراجات دینا غلط ہے، وسیم اختر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ایم سی کے ذریعے ترقیاتی کام کرنے کی پابند ہے، ایم پی ایز اور ایم این ایز کو براہ راست ترقیاتی اخراجات دینا غلط ہے۔

یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، میئر وسیم اختر کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب میں پھٹ پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ترقیاتی اخراجات دینا غلط ہے، صاف طور پر کہہ رہا ہوں کہ یہ آرٹیکل 140اے کی خلاف ورزی ہورہی ہے، وفاقی حکومت کے ایم سی کے ذریعے ترقیاتی کام کرنے کی پابند ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میرے پاس کسی بھی قابل افسر کو تعینات کرنے کا اختیار نہیں ہے،7ارب تنخواہوں اور ڈھائی ارب روپے دیکھ بھال پر خرچ ہوتے ہیں، فنڈز میں 8کروڑ کا شارٹ فال ہے۔

میئرکراچی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 140 اے پر عمل درآمد ہوگیا تومعاملات حل ہوجائیں گے، ایم این اے ایم پی اے کے لیے رشوتیں دی جاتی ہیں،۔

وسیم اختر نے بتایا کہ کےایم سی کے14اسپتال تاجر برادری کے تعاون سے چل رہے ہیں، کے ایم سی میں مفت میں ڈائیلسز ہوتے ہیں، کے ایم سی کی بجلی بھی بند ہے5کروڑ روپے سندھ حکومت سے لے کر دیے، کراچی میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق میئر کراچی نے کہا کہ توڑی گئی 90فیصد دکانیں مالکان کو واپس کردی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں