اشتہار

انسانی آنکھ کو نظر نہ آنے والی مخلوق کیمرے میں‌ آگئی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

غیر مرئی (انسانی آنکھ) کو نظر نہ آنے والی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں اگر کسی کو علم ہوجائے تو وہ خوف زدہ ہوجاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں غیرمرئی مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا ہے، عام طور پر ایسی ویڈیوز میں پراسرار حرکت یا سفید دھواں نظر آتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈ اٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پراسرار مخلوق کی حرکت واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری والدہ نے یہ ویڈیو حاصل کی، اس میں کون سی مخلوق موجود ہے اس حوالے سے کچھ بھی علم نہیں ہے‘۔

- Advertisement -

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے 20 سیکنڈ کے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے قریب سے سفید دھواں حرکت  کر کے دوسری طرف جار رہا ہے۔

چند صارفین نے اس ویڈیو کو جعلی (فیک) یا ترمیم شدہ قرار دیا جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ’ہوسکتا ہے یہ کوئی مخلوق ہی ہو‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں اس ویڈیو پر مکمل یقین کرسکتا ہوں کیونکہ اس طرح کا واقعہ میرے ساتھ پیش آچکا ہے‘۔

My mother collected this video from our driveway in the woods. Any insight from this community on what (or who) it may be? from r/Ghosts

Comments

اہم ترین

مزید خبریں