بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

ابوظبی، بیوی کو بچاتے ہوئے شوہر بری طرح جھلس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں گھر میں آتشزدگی کے دوران شوہر بیوی کو بچاتے ہوئے بری طرح جھلس گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کے علاقے ام القوین میں گھر میں آتشزدگی کے دوران 32 سالہ بھارتی شہری انیل نینان اہلیہ کو بچاتے ہوئے بری طرح جھلس گیا، انیل کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انیل کا جسم 90 فیصد جھلس چکا ہے جبکہ ان کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بھارتی شہری کے اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انیل کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جبکہ اہلیہ نیرو کا جسم 10 فیصد جھلسا ہے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ابوظبی میں ہولناک آتشزدگی، چھ پاکستانی جاں بحق

اہلخانہ کے مطابق انیل اور نیرو بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی ہیں اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ پیر کی شب پیش آیا اور آگ ام القوین میں واقع ان کے اپارٹمنٹ کی راہداری میں رکھے الیکٹرک باکس میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں ابوظبی میں بنگلے میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل تھے۔

ابوظبی کی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عبدالعزیز الشمسی کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کا واقعہ العین میں واقع رہائشی بنگلے میں صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا جب گھر والے سو رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں