اشتہار

اینڈرائیڈ کی 9 خطرناک ایپس کو فوری ان انسٹال کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کی سیکیورٹی ویئر کمپنی نے اینڈرائیڈ صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ یہ 9 ایپلیکیشنز استعمال کررہے ہیں تو اُن کی جاسوسی ہونا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

جاپان کی سائبر سیکیورٹی اور ڈیفنس کمپنی (ٹرینڈ مائیکرو) کے ماہرین نے اینڈرائیڈ کی 9 ایپلیکیشنز میں بہت بڑے نقص کی نشاندہی کرتے ہوئے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر ان ایپلیکیشنز کو اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کردیں۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جن موبائلز میں یہ 9 ایپلیکیشنز ہوں گی اُن کے فون میں وائرس کا حملہ آسانی سے ہوسکتا اور ہیکرز موبائل تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

ٹرینڈ مائیکرو کی حالیہ رپورٹ میں اینڈرائیڈ صارفین کو خطرناک موبائل ایپس سے خبردار کیا گیا ہے جو ڈیوائسز میں خطرناک وائرسز کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اینڈرائیڈ کی وہ 21 ایپلیکیشنز جو بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں

ماہرین کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر آپٹمائزرز، بوسٹرز اور یوٹیلیٹی کے حوالے سے ایسی ایپس موجود ہیں جنہیں اگر موبائل میں انسٹال کیا جائے تو مذکورہ کمپنیاں یا ہیکرز ریموٹ کے ذریعے موبائل کا مکمل کنٹرول حاصل کر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان موبائل ایپس کو اب تک 4 لاکھ 7 ہزار سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے، ان ایپس میں تین ہزار سے زائد وائرسز موجود ہیں جو انسٹالیشن کے ساتھ ہی موبائل میں خود بہ خود ڈاؤن لوڈ ہوجاتے ہیں اور پھر آپ کے سسٹم کا کنٹرول تھرڈ پارٹی کے پاس بھی چلا جاتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی کی کمپنی کی جانب سے گوگل کو تحقیقاتی رپورٹ ارسال کی گئی جس کے بعد کمپنی نے درج ذیل 9 خطرناک ایپس کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا۔

وہ 9 ضرر رساں ایپس جن کی نشاندہی ٹرینڈ مائیکرو نے کی

شاٹ کلین Shoot Clean

سپر کلین لائٹ Super Clean Lite

سپر کلین Super Clean

کوئیک گیمز Quick Games

راکٹ کلینر Rocket Cleaner

راکٹ کلینر لائٹ Rocket Cleaner Lite

اسپیڈ کلین Speed Clean

لنک ورلڈوی پی این LinkWorldVPN

ایچ5 گیم باکس H5 Gamebox

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں