اشتہار

تالا توڑ گروپ کے خلاف کارروائی، کچرا چننے والا افغان بچہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں تالا توڑ گروپ سے وابستہ کچرا چننے والے کم عمر افغان بچے چوریوں میں ملوث نکلے ہیں، بھیم پورہ کی اسٹیل مارکیٹ میں چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز پر خبر چلنے کے بعد کچرا چننے والے افغان کم عمر بچے کو نیپئر پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بچے کو ویڈیو فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز نے ایک فوٹیج کے ساتھ خبر چلائی تھی کہ کراچی کے علاقے بھیم پورہ کی اسٹیل مارکیٹ میں کچرا چننے والا ایک افغان بچہ دکان سے چوری کرتا ہوا نظر آ رہا ہے، فوٹیج میں نو عمر کچرا چننے والا لڑکا دکان کی چھت پر چوری کے لیے چڑھتا نظر آ رہا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق کچرا چننے والوں کی آڑ میں تالا توڑ گروپ بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہے، جنھوں نے تاجروں کی ناک میں دم کر رکھا ہے، یہ گروہ گھروں سے پانی کی موٹریں چوری کرنے اور دیگرجرائم میں بھی ملوث ہے، تاجروں کا کہنا ہے کہ کچرا چننے والے اکثر گاڑی کی بیٹریاں بھی چوری کر لیتے ہیں۔

چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خبر چلنے کے بعد نیپئر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان بچے کو گرفتار کر لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کچرا چننے والوں کے تھیلوں میں ایسے اوزار بھی موجود ہوتے ہیں جن سے تالا توڑنے اور دیگر چیزیں کھولنے میں آسانی ہوتی ہے۔

تاجر اتحاد نے مطالبہ کیا کہ پولیس ایسے چور گروہوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کرے تاکہ تاجروں اور عوام کو مکمل ریلیف فراہم ہو سکے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں