جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی، معروف گلوکار عدالت پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معروف گلوکار شہزاد رائے نے بچوں پرتشدداور جسمانی سزا پر پابندی کےلیے درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا اسکولز،جیل اوربحالی مراکز کی جگہ بچوں کو جسمانی سزا پرپابندی عائدکی جائے، یواین کنونشن کےتحت بچوں کےتحفظ کےقوانین پرمکمل عمل کی ہدایت کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بچوں پرتشدداور جسمانی سزا پر پابندی کےلیے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست زندگی ٹرسٹ کےصدر معروف گلوکار شہزاد رائے نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا معمول بن چکاہے، پڑھائی میں بہتری کے لئے بچوں کو سزا کو ضروری تصور کیا جاتا ہے، بچوں پر تشدداور سزا کی خبریں آئے دن میڈیا میں آرہی ہیں۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ بچوں کےحقوق پرپاکستان 182 ممالک میں سے 154 پوزیشن پرہے اور استدعا کی پاکستان پینل کوڈکی شق 89 بنیادی انسانی حقوق سےمتصادم قرار دی جائے، آرٹیکل 89بنیادی انسانی حقوق اوربچوں کےحوالے سے یو این کنونشن کےخلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی اسکولز،جیل اوربحالی مراکز کی جگہ بچوں کو جسمانی سزا پرپابندی عائدکی جائے، یواین کنونشن کےتحت بچوں کےتحفظ کےقوانین پرمکمل عمل کی ہدایت کی جائے۔

دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، قانون، تعلیم،انسانی حقوق ،آئی جی اسلام آباددرخواست میں فریق بنایا اور کہا بچوں کےبنیادی حقوق کےتحفظ کویقینی بنانے کےلیے حکم امتناع جاری کیاجائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں