تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

گلوکارہ آئمہ بیگ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

لاہور: نوجوان پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے والد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے اسٹوری شیئر کی جس میں وہ ماسک پہنی اپنے والد کے ساتھ نظر آرہی تھیں۔

گلوکارہ نے لکھا کہ ’میرے لیے یہ یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ میں عمرہ ادائیگی کے لیے جارہی ہوں‘۔

پاکستانی گلوکارہ کی شیئرکردہ تصویر میں اُن کے بھائی اور والد نظر آرہے ہیں اور آئمہ بیگ کی آنکھوں سے اُن کی روانگی کی خوشی بھی نظر آرہی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں دبئی میں ہونے والے پہلے پاکستانی انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز میں آئمہ بیگ نے بھی شرکت کی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ آئمہ بیگ اب تک متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی گلوکارہ کو رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت کی آفر

انہوں نے بہت کم عرصے میں مداحوں کے دلوں میں گھر کیے۔ آئمہ بیگ گلوکارہ کے علاوہ اسکرپٹ رائٹر بھی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں آئمہ بیگ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھارت کے ٹی وی شو بگ باس سیزن 13 میں شرکت کی آفر کی گئی تھی  مگر انہوں نے اس آفر کو ایک لمحے تاخیر کے بغیر ہی ٹھکرا دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -