ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سندھ میں 938 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سندھ حکومت کے افسران کی فہرست سامنے آگئی،فہرست میں 17 سے 20 گریڈ کے افسران شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والے افسران کی فہرست اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی، 938 افسران بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھاتے رہے، فہرست میں 17 سے 20 گریڈ کے افسران شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھاتے رہے، فہرست میں 17گریڈ اور اس سے اوپر کے 50 افسران نے اپنے نام پر کارڈ بنوائے، 888 افسران ایسے ہیں جنہوں نے یگمات کے نام پرکارڈ بنوائے۔ بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والوں میں 23 افسران گریڈ 20 کے ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں شیرمحمد، یاسمین خاتون، لعل خاتون، احمدنواز منگھن ،جان محمد، امیرعلی، حبیب اللہ گھوٹھو، جان محمد، محمدعثمان، عنایت اللہ،دوست علی جمالی، ہدایت اللہ، رفیق احمد، چاند، قربان علی، غلام مصطفیٰ شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق 20 گریڈ کے بعض افسران اپنے رشتے دار یا جاننے والوں کےنام سے پیسے بٹورتے رہے، محمدرمضان جمالی نے حلیمہ، فدا حسین نے نسیم، ہاشم شاہ نےگل بی بی کے نام پر پیسے لیے۔ غلام مرتضیٰ نے غلام کبریٰ، محمد فیاض اندھڑ نے مائی سکھاں کے نام پر پیسے لیے، انوارالدین نے افروز جہاں،احمدنعیمی نے حمیرا،شبیر احمد رند نے فاطمہ کا نام استعمال کیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے 8لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکال دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں