تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

وہ کون سا کھیل ہے جس سے مرنے کے امکانات کئی فیصد کم ہوجاتے ہیں؟

نیویارک: امریکا کے طبی ماہرین نے ایک ایسا کھیل بتا دیا جسے کھیلنے والوں کی عمر طویل ہوتی اور اُن کے مرنے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

ویسے تو لمبی زندگی کے حوالے سے اب تک کئی تحقیقات ہوچکی ہیں، جن میں ماہرین بتا چکے ہیں کہ صحت بخش غذائیں، باقاعدگی کے ساتھ وزرش اور مکمل نیند طویل زندگی اور صحت کی ضامن ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق زینت قریشی اسٹروک انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے مطالعہ کیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گالف کھیلنے والوں کی عمر دیگر کے مقابلے میں لمبی ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف میسوری کے پروفیسر اور تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عدنان قریشی کے مطابق وہ لوگ جن کی عمریں 60 سے زائد ہیں انہیں باقاعدگی کے ساتھ گالف کھیلنا چاہیے تاکہ وہ صحت مند رہیں۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق جو لوگ گالف نہیں کھیلتے اُن کے بیمار ہونے اور مرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ وہ چہل قدمی نہیں کرپاتے جو سب سے بڑی وجہ ہے جبکہ گالف کھیلنے والے ورزش بھی کرتے اور وہ کھیل کی وجہ سے واک بھی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہفتے میں تین بار گرین ٹی پینے سے ایک سال زندگی بڑھ جاتی ہے، تحقیق

ماہرین نے تحقیق کے دوران گالف کھیلنے والے 5900 جبکہ نہ کھیلنے والے 384 افراد کا ڈیٹا جمع کیا۔ جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ چھ ماہ میں ایک بار گالف کھیلنے جاتے ہیں وہ دماغی طور پر مکمل صحت مند ہیں جبکہ انہیں دل کی بھی کوئی بیماری لاحق نہیں ہوئی۔

تحقیقی نتائج کے مطابق جو لوگ گالف نہیں کھیلتے تھے انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور ڈنمیشیا کی بیماری لاحق ہوئی۔ ماہرین نے مشورہ دیا کہ مہینے میں کم از کم ایک بار گالف ضرور کھیلیں۔

گالف صحت کے لیے فائدے مند کیسے ہے؟

تحقیقی نتائج کے مطابق گالف کھیلنے والوں کے مرنے کے امکانات 8 فیصد کم ہوتے ہیں، جبکہ 65 سال سے زائد کی عمر کے بزرگ چست رہتے ہیں کیونکہ کھیلنے کے دوران ہلکی جسمانی مشقت بھی ہوجاتی ہے جس سے جسم متحرک رہتا ہے۔

گالف کھیلنے کے دوران چلنے سے عمر رسیدہ افراد کی صحت بہتر رہتی ہے، جس سے وہ دل کے امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’24 گھنٹے بھوکے رہیں اور لمبی زندگی پائیں‘

تحقیق کے نتائج فروری میں لاس اینجلس میں ہونے والی امریکن اسٹروک ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بعض ماہرین نے تحقیق پر اعتراض اٹھا تے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی ورزش صحت کے لیے بہترین ہے جبکہ گالف کے علاوہ بہتر نیند اور صحت بخش خوراک بھی انسان کی عمر کو بڑھانے میں معاون ہے۔

Comments

- Advertisement -