اشتہار

رکن اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے رکن اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا رزلٹ مثبت آیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیڈز نارتھ ویسٹ اسمبلی کے بلدیاتی رکن اسمبلی الیکس سوبل نے تصدیق کی کہ انہیں اپنی طبیعت اچھی محسوس نہیں ہورہی تھی جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔

رکن اسمبلی نے بتایا کہ انہوں نے ایک کانفرنس میں جانے سے قبل کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس میں مرض کی تشخیص ہوئی مگر اس کی شدت بہت کم تھی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق الیکس سوبل نے رپورٹ ملنے کے بعد اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیا اور پھر علاج کروایا اور انہوں نے لندن میں ہونے والی ’یوکے بس سمٹ‘ میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کا خوف: موبائل ورلڈ کانگریس منسوخ

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکس کے علاوہ جنوبی علاقے سے کسی بھی بلدیاتی نمائندے نے کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک تقریباً 1500 افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں، ایک روز قبل جاپان میں بھی کرونا کا مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔

الیکس سوبل
الیکس سوبل

عالمی ادارہ صحت نے ناول کرونا وائرس کو COVID19 کا باقاعدہ نام دے دیا جبکہ دنیا بھر کے ماہرین اس وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجربات بھی کررہے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی کوئی بڑی پیش رفت سامنے آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں