اشتہار

ہائی وے پر دل دہلا دینے والی ڈرائیونگ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ام القوین:‌متحدہ عرب امارات میں ہائی وے پر مخالف سمت میں تیز رفتار گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق منچلے کو ہائی وے پر کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، ریاست ام القوین میں پولیس نے لاپرواہی اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک لاپرواہ ڈرائیور ہائی وے پر تیز رفتاری سے رانگ وے گاڑی چلا رہا تھا، یہ منظر دیکھ کر ہائی وے پر سفر کرنے والے دنگ رہ گئے اور خوف کے مارے چیخ و پکار کرنے لگے۔

- Advertisement -

یہ ویڈیو ہائی وے پر ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار شخص مخالف سمت میں تیز رفتاری سے گاڑیوں کے بیچ سے گزر رہا ہے، یہ سڑک التحاد سے شارجہ کی جانب الحمریہ کے علاقے جاتی ہے۔

ویڈیو میں گاڑی کی نمبر پلیٹ اور ڈرائیور کا چہرہ صاف واضح تھا، پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی ضبط کر لی اور اس کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں