منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پی ایس ایل پاکستان آگیا، اب فٹبال کی واپسی کے لیے کوشاں ہیں، سلمان اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان آگیا بہت اچھا لگتا ہے، اب ہم فٹبال کی واپسی کے لیے کوشاں ہیں، کراچی ہمارا اپنا شہر ہے ہمیں اس کی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

نیا ناظم آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے پہلے شکوک و شبہات تھے کیونکہ معلوم نہیں تھا کہ لیگ چل سکے گی یا نہیں، پی سی بی اور حکومت نے کامیابی میں بڑا کردار ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ چار سال بعد آج سب دبئی سے پاکستان میں موجود ہیں، غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان کھیلنے کے لیے آگئے ہیں، ہمیں اب اس بات پر خوشی ہے کہ پی ایس ایل پاکستان آگیا۔

کراچی کنگز کے مالک کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھ رہےتھےکہاں جارہےہیں؟ میں  نےکہانئے پاکستان میں کھیلنے جارہے ہیں، انہوں نےدیکھا نیا ناظم آباد ہے تو کہا زبردست پروجیکٹ بنایاہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اورکراچی کی ٹیم اصل میں کراچی کی ٹیم ہے، اگران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ملا لیں تو ان میں اکثر کراچی کے ہی ہیں، کراچی ہماراشہرہےہمیں اس کو سپورٹ کرناہے، میں سب سےکہوں گا کہ کراچی کنگز اور کراچی کو سپورٹ کریں۔

کراچی کنگز کے مالک کا کہناتھا کہ ’لوگ کہتے تھے کہ کوئی انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان نہیں آئے گا، آج دیکھ لیں بڑے بڑے کھلاڑی سب پاکستان آئے ہیں، کرکٹ واپس لوٹ آئی اب ہم پاکستان میں فٹبال واپس لانے کے لیے کوشاں ہیں‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈین جونز اور میں کل گاڑی میں جارہےتھے،ڈین جونز نےکہا آسٹریلیا میں پارک کےساتھ کھیل کا میدان بھی ضرور ہوتاہے، پاکستان میں زیادہ سےزیادہ کھیل کےمیدان بننےچاہئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں