پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا میں 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، آئی جی کے پی کے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

ایک اور ننھی کلی جنسی حوس کی بھینٹ چڑھ گئی، درندہ صفت شخص نے 9 سالہ بچی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچی کا گلابھی دبایا گیا اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے جب کہ دیگر نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں جس کی حتمی رپورٹ 24 گھنٹےمیں آئےگی۔

- Advertisement -

دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نے بچی کےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی اوہنگو کو مجرمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں بچی کا زیادتی کے بعد قتل

واضح رہے کہ چند روز قبل نوشہرہ میں حوض نور نامی کمسن بچی کو جنسی درندے نے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نوشہرہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی عوض نور کے گھر پہنچے اور بچی کے والد سے ملاقات کی، ملاقات میں والد نے مطالبہ کیا قاتلوں کو اس کے سامنے سزا دی جائے۔

صوبے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے کے لیے حکومت نے کے لیے کمیٹی قائم کی ہے، کمیٹی قوانین سے متعلق رپورٹ ایک ماہ کے اندر جمع کرائے گی۔ خصوصی کمیٹی اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے تشکیل دی گئی جس کا مقصد صوبے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر قابو پانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں