اشتہار

پاکستان بھارت کو ہرا کر پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پچھاڑ دیا، قومی کبڈی ٹیم نے بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

پاکستان کو پوائنٹس ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے احتجاج شروع کیا اور بھارتی ٹیم کے آفیشل میدان میں آگئے تھے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے آفیشلز نے کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے کا کہا جس کے بعد فائنل میچ کچھ دیر روک دیا گیا تھا۔

بھارتی ٹیم جس وقت میدان سے باہر گئی تو پاکستان کے 43 اور بھارت کے 39 پوائنٹس تھے، بھارتی ٹیم میدان میں واپس آکر صرف 2 پوائنٹس حاصل کرسکی اور پاکستان نے بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

واضح رہے کہ پہلے ہاف کے اختتام پر بھارت کو پاکستان پر 18 کے مقابلے میں 24 پوائنٹس برتری حاصل تھی، قومی کبڈی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

دوسری جانب ایران نے آسٹریلیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، ایران نے آسٹریلیا کو 33 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس سے شکست دی۔

یاد رہے بھارتی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، بھارتی ٹیم 6 مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح رہ چکی ہے اور یہ اس کی پہلی شکست ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں