اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دورہ بھارت سے قبل ٹرمپ کا مودی کو بڑا جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے بھارت کوترجیحی ممالک کی فہرست سےنکال دیا اور بھارت کیلئے ٹیرف مراعات بھی ختم کردی ہیں، جس کے بعد بھارت جی ایس پی کافائدہ نہیں اٹھاسکےگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت کی تجارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، ٹرمپ انتطامیہ نے بھارت کے لیے ٹیرف چھوٹ ختم کردی اور ترجیحی ممالک کی فہرست سے بھی نکال دیا، فہرست سے اخراج کے بعد بھارت امریکہ سے تجارتی مراعات حاصل نہیں کرسکےگا۔

فیصلہ گزشتہ ہفتے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت سے پہلے کیاگیا ہے، مجموعی طورپربھارتی مصنوعات کیلئےچھبیس کروڑڈالرکی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے بھارتی برآمدی صنعت کا خاطر خواہ نقصان ہوگا اور اس عمل سےبھارت اورامریکہ کےفری ٹریڈ معاہدے پربھی منفی اثرات پڑیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے، 2 روزہ دورے کے دوران وہ دہلی اور گجرات جائیں گے۔

ٹرمپ کے  دورے میں امریکا اور بھارت کے درمیان متعدد  معاہدوں کا امکان ہے۔

خیال رہے بھارت امریکی صدر کی جانب سے گذشتہ سال اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر عاید کردہ محصولات سے بھی متاثر ہوا تھا اور اس نے دنیا کے تیس دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں امریکا کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارت نے گذشتہ ماہ امریکا کی دسیوں مصنوعات پر ڈیوٹیاں نافذ کردی تھیں،ان میں ریاست کیلی فورنیا سے آنے والے کروڑوں ڈالر مالیت کے بادام ، پھل اور خشک میوہ جات بھی شامل تھے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں