تازہ ترین

چاقو بردار گینگ نے ٹوائلٹ پیپر چرا لیے

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں چاقو بردار گینگ نے سپر مارکیٹ سے ٹوائلٹ پیپرز چوری کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں چاقو بردار گینگ نے سپر مارکیٹ سے نہ صرف ٹوائلٹ پیپرز چوری کیے بلکہ ڈلیوری رائڈر کو چاقو دکھا کر دھمکاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ہانگ کانگ پولیس نے بتایا کہ آج پیش آیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث خوف وہراس پھیلا ہوا ہے، لوگوں کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ اشیائے ضروریہ ذخیرہ کر لیں۔ پولیس نے بتایا کہ مسلح گینگ کی جانب سے چوری کیے جانے والے ٹوائلٹ پیپرز کی مالیت 130 ڈالر ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے ہانگ کانگ کی سپر مارکیٹس ویران پڑی ہیں اور کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 1770ہوگئی، چین میں ایک دن میں سوسے زائد افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -