جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے کوشش جاری رکھے گا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے کوشش جاری رکھے گا، افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان اور مہاجرین کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن سے افغان مہاجرین کی واپسی میں آسانی ہوگی، بھارت ایل اوسی پر جنگ بندی کی شدید خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی جانب دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم نے انتونیو گوتریس کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی غیرقانونی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری نے بھارت کے حالات کا نوٹس نہ لیاتو بہت برا ہوگا، وزیراعظم عمران خان

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے جھوٹے آپریشن کے امکان کا خدشہ ظاہر کیا۔

عمران خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں دنیا اور انسانوں کے وجود کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان موسمی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ نے لوگوں کو بہت متاثر کیا ہے، سرحد پر باڑ غیرقانونی آمدورفت روکنے کیلئے لگارہےہیں ، افغانستان میں حملوں کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں، ہم افغان امن کی کامیابی کیلئے کوشش کرتے رہیں گے، افغانستان میں امن سےہی علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے کیمپ موجود ہیں، مغرب میں افغانستان میں رنگ و نسل کی بنیاد پر لوگوں کو ماراپیٹا جاتاہے، افغانستان میں امن نہ ہونا ہمارے اپنے مفاد میں بھی نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں