اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیاریگولیٹ ہوناچاہیے اگر کوئی اعتراض ہے تو دور کروائیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے پر عزت اور وقار کےحقوق کہاں گئے؟30، 30ہزارروپے میں سوشل میڈیا پر پیجز بنے ہوئے ہیں جب کہ گروپ بھی ہیں جنہیں پیسےدیں تووہ پورا دن تنقید کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دنیامیں کہیں بھی سوشل میڈیا ان ریگولیٹڈ نہیں ہے، اس پربحث نہیں ہونی چاہیےکہ سوشل میڈیا ان ریگولیٹ ہے، سوشل میڈیاکوریگولیٹ کرنا کوئی سیاسی حربہ نہیں ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے سےمتعلق ہائیکورٹ تجاویز دےگا۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے قوانین درست بھی استعمال ہوئے اور غلط بھی استعمال ہوئے، قوانین ٹھیک ہوتےہیں ان پر عملدرآمد کیسے ہوتاہے یہ دیکھناہوتاہے، کمپنیاں ہوں یاعناصرسب پروپیگنڈہ کر رہےہیں، میں کہتاہوں یہ کیسے ہوسکتا ہےکہ آپ سوشل میڈیا کو بےلگام چھوڑدیں، سوشل میڈیاریگولیٹ ہوناچاہیے اگر کوئی اعتراض ہے تو دور کروائیں۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ریگولیٹ ہوناچاہیے، یقینی بنائیں کہ غلط استعمال نہ ہو اگر خدشہ ہےحکومت کنٹرول کرےگی تو خامیاں نکال کر لائیں۔