جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

چارسدہ، مکان کی چھت گر گئی، 3 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ: صوبہ خیرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ کے علاقے کانگڑہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے بچوں کو نکالا، ملبے تلے مزید بچوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی بچے گھر میں قرآن پڑھ رہے تھے، بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چمن میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق شدید زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا جارہا ہے، بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 7 جنوری کو کوہاٹ کے علاقے گھمکول میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ مذکورہ کچے مکان کی چھت کمزور ہونے کے باعث گری تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں