کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کیماڑی واقعے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گیس کے اخراج سے اموات پر افسوس ہے ، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں خود بھی کیماڑی جا چکا ہوں، 24گھنٹے میں دوبارہ اموات کا بڑھناخطرے کی گھنٹی تھی، کیماڑی واقعے کی تمام ادارے مل کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کیماڑی واقعے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
پی ایس ایل سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات ہوں گے، پہلی بار پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کراچی میں مزیدکرکٹ اسٹیڈیم بنائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کو ہدایت کی ہیں کہ عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کرے، پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔