منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں‌ ٹیسٹ میچ دیکھنے والے امریکی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

پچھلے سال وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کا دورہ کیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

عملی سیاست کا آغاز کرنے اور پاکستان میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے پہلے دنیا عمران خان کو کرکٹر کی حیثیت سے جانتی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرکٹ کے شائق اور کسی کھلاڑی کے مداح ہوں یا نہ ہوں، مگر یہ ضرور جانتے ہیں کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سابق کرکٹر ہیں اور انہی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ کا فاتح بنا تھا۔

- Advertisement -

امریکی صدر کو یہ بھی معلوم ہو گا کہ جس ملک کے وزیرِ اعظم سے ان کی ملاقات ہو رہی ہے، اس کی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان بلا (کرکٹ بیٹ) ہے۔

وائٹ ہاؤس میں تحائف کا تبادلہ ہوا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمران خان کو ایک کرکٹ بیٹ دیا گیا۔

اس بلّے پر سابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ آئزن ہاور وہ واحد امریکی صدر ہیں جنھوں نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔

امریکی صدر نے 1959 میں‌ پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں‌ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری ٹیسٹ‌ میچ بھی دیکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں