اشتہار

ڈینگی پر قابو پانا حکومت اور شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانا حکومت اور شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر مرزا کی زیر صدارت ڈینگی کے تدارک سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سربراہ این آئی ایچ، پاک فوج کے نمائندے، جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور اسپتالوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں مارچ، اپریل میں ڈینگی کے تدارک و علاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی پر قومی ایکشن پلان ترتیب دے دیا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے مربوط و موثر اقدامات یقینی بنائیں گے، جڑواں شہروں کی انتظامیہ مل کر بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں گے، ڈینگی کے تدارک کے لیے ہرممکن اقدامات اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔

مزید پڑھیں: صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے، ظفر مرزا

انہوں نے کہا کہ رواں برس انسداد ڈینگی مہم میں تمام متعلقہ محکموں کو شامل کیا جائے گا، رواں برس انسداد ڈینگی مہم کا آغاز سروے سے کیا جائے گا، اسکول کالج، یونیورسٹی کے طلبا انسداد ڈینگی مہم کا اہم حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے، ہمارا مقصد بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانا ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں