منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی سے مقابلے کے لیے تیار ہیں، عماد وسیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہے، پشاور زلمی کے خلاف مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ شرجیل خان کو موقع دیں گے، ان کو ہماری پوری سپورٹ حاصل ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی اور مستقبل کے سپر اسٹار ہیں، میچ کے دوران ان سے مشاورت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم کی ڈانٹ سے بھی محبت محسوس ہوتی ہے، عماد وسیم

واضح رہے کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ کراچی کنگز کے 2 میچز لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں ہوگا، اپنے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز 4 میچز کھیلے گی۔

خیال رہے ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں، پی ایس ایل 5 میں 4 مقامات پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں ہوں گے۔

لیگ کی فاتح ٹیم ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی حقدار ٹھہرے گی اور ایونٹ کی رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالرز دیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں