تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

ٹویٹر نے نیا فیچر متعارف کرادیا، طریقۂ استعمال جانیے

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

ٹویٹر کے نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنی پرانی ٹویٹس کو بھی نئی ٹویٹ میں شامل کرسکیں گے جس سے انہیں اپنی بات بیان کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔

فیچر کی وجہ سے صارفین اپنی پرانی ٹویٹس کو آسانی کے ساتھ تھریڈ کی صورت دے سکیں گے اور اگر وہ کسی خاص موضوع یا بات کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ دینا چارہے ہوں گے تو بہتر انداز سے فالوورز کو آگاہ کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر بھی فیس بک کے نقش قدم پر چل پڑا، خاموشی سے اہم فیچر متعارف

اس ضمن میں ٹویٹر کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں انتظامیہ نے نئے فیچر کے استعمال کے حوالے سے صارفین کو آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ٹویٹر کو دیگر کے مقابلے میں منفرد حیثیت حاصل ہے کیونکہ یہاں صارف کو دوسرے شخص ایڈ نہیں کرنا پڑتا بلکہ وہ صرف مینشن کر کے اپنی بات متعلقہ شخص تک پہنچا سکتا ہے جو سامنے والے کے پاس نوٹی فائی بھی ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر کو غلطی کا احساس ہوگیا، فیصلہ واپس

اس وقت دنیا بھر میں ٹویٹر صارفین کی تعداد 152 ملین ہے، اس پلیٹ فارم کو سب سے زیادہ امریکا میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -