تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم، 19 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں بس اور ٹرک کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مسافر بس ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

مسافر بس بھارتی شہر کیرالہ سے بنگلور جارہی تھی، حادثہ تامل ناڈو کے اوانشی ٹاؤن میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق بس میں 48 مسافر سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 19 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر سال ایک لاکھ 10 ہزار افراد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق بیشتر حادثات خطرناک ڈرائیونگ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور پرانی گاڑیوں کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -