جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

گوگل کا اینڈرائیڈ ایپ کے بارے میں خوفناک انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے پیغام رسانی کی ایپلیکیشن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ موبائل صارفین کو خبردار کردیا۔

گوگل کی جانب سے جاری انتباہی پیغام میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون پر استعمال ہونے والی ایپلیکیشن ٹو ٹک صارفین کی جاسوسی کرتی ہے۔

اس سے قبل گوگل کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں بھی مذکورہ ایپ کے حوالے صارفین کو خبردار کیا گیا تھا اور کمپنی نے اس کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا تھا۔

گوگل کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراض کو ٹوٹک انتظامیہ نے دور کردیا تھا جس کے بعد ایپ کو پلے اسٹور پر ایک بار پھر اپ لوڈ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: گوگل نے متحدہ عرب امارات کے موبائل صارفین سے خوشیاں‌ چھین لیں

آئی فون سمیت سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والی دیگر کمپنیوں نے بھی ایپ کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور صارفین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اسے استعمال نہ کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایپ صارفین کی جاسوسی اور اُن کے موبائل میں موجود ڈیٹا تک باآسانی رسائی حاصل کرلیتی ہے، ٹوٹک استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا کبھی بھی لیک ہوسکتا ہے۔

ٹوٹک ایپ

ٹوٹک ایپ دراصل انٹرنیٹ سے جڑ کر پیغام رسانی کے کام آتی ہے، صارف اس کے ذریعے آڈیو ، ویڈیو کال اور میسج پر بات کرسکتے ہیں جبکہ وہ تصاویر اور دیگر فائلز بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات سمیت اُن تمام ممالک میں جہاں واٹس ایپ کالنگ کی اجازت نہیں وہاں اس ایپ کو بہت جلدی پذیرائی ملی اور صارفین سے اسے پسند بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں