تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی ٹاور میں خوفناک آتشزدگی

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست میں واقع دبئی ٹاور میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں واقع دوجا ٹاور میں جمعرات کی شب اچانک آگ بھڑکی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور اس نے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے بعد عمارت میں مقیم شہریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا، اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شیخ زاید روڈ پر واقع ورلڈ ٹرینڈ سینٹر کے بالمقابل عمارت میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ طلب کرلی گئی ہے۔

عمارت کی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔ فائر فائٹرز کی بڑی تعداد عمارت کے باہر موجود ہے۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دوجا ٹاور 53 منزلہ ہے جس کی بالائی منزلوں پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -