تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

کرکٹ کے دیوانوں کا اپنا شو ’ہرلمحہ پرجوش‘ کا شاندار آغاز

کراچی: پی ایس ایل سیزن 5 کا آغاز ہوگیا، کرکٹ کے دیوانوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اے آر وائی نیوز پر پی ایس ایل کے رواں سیزن کا بھی سب سے بڑا کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ روزانہ رات 11 سے 12 بجے تک نشر ہوگا۔

وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات اور منفرد انداز، پروگرام کی خاص بات ہے، شو میں مختلف شخصیات کا روپ دھارے شفاعت علی بھی اپنے فن کا جادو جگائیں گے جبکہ چائلڈ‌ اسٹار احمد شاہ بھی جیوری کا حصہ ہیں۔

میچ پر تبصرے کے لیے سابق کھلاڑیوں کی ٹیم زبردست تجزیہ کرے گی جن میں معروف بلے باز باسط علی اور سابق بولر تنویر احمد شامل ہیں جبکہ چائلڈ اسٹار احمد شاہ (ڈاکٹر) صاحب بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔

وسیم بادامی نے احمد شاہ سے آج کے میچ کی فاتح ٹیم کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا نام لیا۔


پروگرام میں روزانہ ایک مہمان کو مدعو کیا جائے گا جس کو ’معصومانہ کھیل سیگمنٹ میں وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کا جواب دینا ہوگا۔

پہلے پروگرام کی جھلکیاں

شفاعت علی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا روپ دھار کر آئے اور انہوں نے پروگرام میں سیاسی صورت حال پر مزاحیہ جملے ادا کر کے حاضرین کے چہروں‌ پر مسکراہٹیں بکھیریں۔

جنون بینڈ کے گلوکار اور معروف گٹارسٹ علی عظمت مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

باسط علی اور تنویر احمد نے آج اور کل کے میچ کے حوالے سے اپنی ماہرانہ رائے پیش کی۔

کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے صدر و سی ای او سلمان اقبال نے شائقین سے اپیل کی کہ ’دشمنوں نے ہماری کرکٹ پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، آپ اسٹیڈیم بھر کر انہیں بھرپور جواب دیں‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے ہر لمحہ پرجوش شروع ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -