اشتہار

سعودی شہریوں کو برسر روزگار کرنے کا مشن، غیرملکی ملازمین پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودائزیشن کے تحت زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو برسر روزگار کرنے کے مشن پر کام جاری ہے، مملکت کی وزارت محنت وسماجی بہبود قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کررہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں وزارت محنت وسماجی بہبود کی تفتیشی ٹیم نے مختلف کارروائیاں کیں اس دوران 404 کیسز ریکارڈ کی گئیں، مذکورہ کارروائیوں کے دوران سعودائزیشن سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

- Advertisement -

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 404 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ یہ کارروائیاں الخرج، الافلاج، وادی الدواس، الزلفی، شقرا اور الدوادمی کی مارکیٹوں میں کی گئیں۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ ادارے کے رکن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مملکت میں سعودائزیشن کو عملی شکل دینا ہے۔

سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

انہوں نے کہا کہ سعودائزیشن پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ سعودائزیشن کا لائحہ عمل نجی سیکٹر میں کامیاب ہوچکا ہے جبکہ اسے دیگر شعبوں میں بھی کامیاب بنانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں