اشتہار

پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معروف امریکی بزنس میگزین نے رہائش کےلیے پاکستان کو دنیا کا سستاترین ملک قرار دے دیا جبکہ سویٹزرلینڈ دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی سی ای او ورلڈ نامی میگزین نے رہائش کے حوالے سے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کو دنیا کا سستا ملک قرار دیا گیا ہے جہاں رہائشی اخراجات بہت کم ہیں اور بنیادی ضروریات کی اشیاء آسانی سے مسیر آجاتی ہیں۔

اس قدر مہنگائی کے باوجود دنیا اس بات کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئی ہے کہ پاکستان میں رہائشی اخراجات دنیا کے دیگر ممالک سے بہت کم ہیں حتیٰ کہ پاکستان نے پڑوسی ممالک افغانستان، ہندوستان اور کو بھی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ خانہ جنگی کا شکار ملک شام بھی بدستور فہرست میں پاکستان سے پیچھے ہیں۔

- Advertisement -

سی ای او ورلڈ میگزین کی فرہست کے مطابق پاکستان رہائشی اخراجات کے حوالے سے 132 ویں نمبر ہے جبکہ افغستان 131، بھارت 130 شام 129، ازبکستان 128، کرغزستان 127 اور تیونس 126 ویں نمبر ہے۔

غیر ملکی میگزین کی رپورٹ میں رہائش کےلیے بنگلادیش کو ایشیا کا سب سے مہنگا جبکہ سوئٹرزلینڈ کو دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

سی ای او ورلڈ نے اپنی رپورٹ میں یورپی ملک ناروے کو دوسرا، آئس لینڈ کو تیسرا، جاپان چوتھا، ڈنمارک پانچواں، باہامس چھٹا، لکسمبرگ ساتواں، اسرائیل آٹھواں، سنگاپور نواں جبکہ جنوبی کوریا کو دسواں سب سے مہنگا ملک قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست سے تھوڑا آگے اور آپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکا (20 واں) ، برطانیہ (27 ویں) ، سعودی عرب (57 ویں) اور روس (82 ویں) میں نمبر ملیں گے۔

اگر ایشیائی ممالک میں مہنگے ترین ملکوں کی بات کی جائے تو نیپال 122 ویں، سری لنکا 112 اور بنگلادیش 110 ویں نمبر موجود ہیں، جن کا شمار ایشیا کے مہنگے ممالک میں کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں