جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں ہے، انشااللہ نیا پاکستان بھی بنےگا اور نیا کراچی بھی ضرور بنےگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کراچی کو نیا کراچی بنائیں گے، کراچی کے عوام کو بہتری کے لیے مساوی وسائل،اختیارات ملیں، مقامی نظام کی تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 9 فروری کو وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانتے ہیں کہ مہنگائی بڑھ گئی اور لوگ پریشان ہیں انہوں نے کہا تھا کہ ہم ہر حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی خدمت کرنے کو تیار ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔ کے فور منصوے سے متعلق اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ التوا کا شکار ہے، منصوبے کا جلد آغاز ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں