اشتہار

بھارتی اداکار کی صدر مملکت سے ملاقات، کشمیر کے معاملے پر پاکستانی مؤقف کی تائید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بالی ووڈ اداکار اور بھارتی سیاست دان نے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے خلاف آواز اٹھا دی۔

صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بھارتی سیاست دان شترگھن سنہا نے لاہور میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات دو طرفہ امن قائم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی سیاست دان کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

- Advertisement -

شتروگھن سنہا نے کشمیر میں گزشتہ 200 روز سے جاری لاک ڈاؤن پر پاکستان کے تحفظات اور مؤقف کی تائید کی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی اداکار کی انٹرنیٹ پر پاکستانی اداکارہ ریما کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شتروگھن سنہا شادی میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان آئے ہیں۔

ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، یہاں آکر ہمیشہ اچھا محسوس ہوتا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں