چئیرمین پیمرا نے بحالی کے حکم پرعمل نہ ہونے پرتوہین عدالت کی درخواست دائرکردی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض نے چیئرمین پیمرا کی برطرفی کے خلاف سماعت کی دوسری درخواست منظورکرتے ہوئے کہا کہ حکم واضح ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی عبوری حکم کو نہیں مانا جارہا، چیرمین پیمرا کی برطرفی کے خلاف سماعت کے لیے دائر ایک اور درخواست بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور کرلی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے چیرمین چوہدری رشید کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا مگر نئے مقرر کیے گئے چیرمین کا نوٹیفیکیشن تاحال برقرار ہے، اس طرح عملی طور پر ادارے میں دو چیرمین کام کر رہے ہیں، کیس کی سماعت جسٹس ریاض احمد خان نے جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔