اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کو بندروں سے محفوظ رکھنے کیلئے منکی فورس تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو بندروں سے بچانے کے لئے منکی فورس تشکیل دی گئی ہے، دریائے جمنا میں چودہ ہزارلیٹر پانی چھوڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی دہلی کے بجائے وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی علاقے گجرات میں لینڈ کیا۔

کانگریس نے صدرٹرمپ کے اعزاز میں تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے، بھارت دو روزہ دورے کے دوران صدر ٹرمپ وزیراعظم مودی سے بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پربات کریں گے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت بھی متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد پر مودی سرکار خوشی سے پھولے نہیں سمارہی اور عجیب و غریب اور بچکانہ اقدامات کررہی ہے۔

صرف ٹرمپ کو دکھانے کے لئے دریائے جمنا میں چودہ ہزارلیٹر پانی چھوڑ دیا گیا۔ بھارت کے طول وعرض پر پھیلی غربت ٹرمپ کو نظر نہ آئے اس لئے احمد آباد میں ٹرمپ کے روٹ پر آنے والی جھونپڑیوں کے سامنے دیواربنادی گئی ہے۔

سب سے اہم بات یہ کہ امریکی صدر کو بندروں کے حملے سے بچانے کے لئے غلیل فورس تشکیل دی گئی ہے۔ سات سو اہلکاروں پر مشتمل منکی فورس تاج محل کے دورے میں صدرٹرمپ کو بندروں سے بچائے گی۔

اس موقع پر بھارت سرکار کو کروڑوں روپے کما کر دینے کے باوجود صفائی سے محروم تاج محل کی قسمت بھی جاگ گئی۔ صدرٹرمپ کی آمد کی وجہ تاج محل کی صفائی بھی کردی گئی۔ علاوہ ازیں امریکی صدر کے دورہ بھارت نے کشمیری سکھوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔

کشمیری سکھوں کا کہنا ہے سکھ برادری کیخلاف تشدد کا خطرہ ہے کیونکہ سال دو ہزار میں امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر پینتیس سکھوں کو گھروں سے نکال کر قتل کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں