جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

نواز شریف کا آپریشن ، ذاتی معالج نے بھانڈا پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن :سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کاآج کوئی آپریشن نہیں ہورہا ، ان کی دل کی کیتھیرائزیشن طےشدہ پروگرام کےمطابق ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا نوازشریف کاآج کوئی آپریشن نہیں ہورہا،  آپریشن سےمتعلق میڈیاپراطلاعات درست نہیں۔

ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی دل کی کیتھیرائزیشن طے شدہ پروگرام کے مطابق ہو گی۔

اس سے قبل ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا تھاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا آج لندن میں پیچیدہ آپریشن ہے جبکہ ملک احمدخان کا بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کی سرجری 24فروری کوہوگی، میڈیکل تاریخوں کےبعدشہبازشریف آنےکافیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں : نواز شریف کی سرجری کب ہوگی؟

خیال رہے میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ کارڈیک پی ای ٹی اسکین میں دل کی پیچیدہ بیماری کی تشخیص  ہوئی، چند دنوں میں نوازشریف کو اسپتال میں داخل کیا جائے گا اور دل کی شریانوں میں بندش ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا  جائے گا، کارڈیو ویسکولر ٹیم نے آپریشن کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

واضح رہے لندن کےایون فیلڈ میں نواز شریف سے پر اسرارشخص کی ملاقات ہوئی تھی ، پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ پراسرار شخص کو شہباز شریف ملاقات کے لیے لائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں