تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

سعودی جیلوں میں قید غیر ملکیوں کےلیے بڑا اعلان

ریاض : وزارت انصاف نے سزا کی مدت سے زیادہ جیل میں قید رہنے والے مقامی و غیر ملکی شہریوں کو سرکاری ادارے سے معاوضہ طلب کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت انصاف کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ روز کیا گیا، جس کے تحت جیل میں سزا کی مدت سے زیادہ قید رکھنے پر سرکاری ادارے کو معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

سعودی وزارت انصاف کی جانب سے یہ اقدام اس رپورٹ کے مطابق اٹھایا گیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سعودی خواتین قید کی مدت پوری کرنے کے باوجود مہینوں اور برسوں جیل میں قید رہتی ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قید خواتین کے محرم انہیں لینے نہیں آتے اور جب تک کوئی لینے نہ آئے جیل حکام خواتین کو اکیلے باہر نہیں نکلنے دیتے اور ایسا ہی معاملہ غیر ملکی قیدیوں کے ساتھ ہوتا جو کفیل کے جیل نہ پہنچنے کے باعث مدت پوری ہونے کے باوجود جیل میں قید رہتے ہیں۔

سعودی حکام نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ جو ملکی و غیر ملکی افراد مدت سے زیادہ جیل میں قید رہے وہ اسی عدالت میں جہاں سے اسے سزا سنائی گئی تھی سرکاری ادارے سے معاوضہ طلب کرنے کا مقدمہ دائر کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -