بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کا مشن، حکومت کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کے 23ممالک کے سائنسدان کراچی آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ کراچی میں 2 مارچ کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سرجوڑیں گے، یہ چیلنج کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ تمام انسانیت کا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تعاون سے ہی اس بڑے چیلنج کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ایران میں کروناوائرس سے اموات اور دو درجن سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستان الرٹ ہوگیا ہے۔ تفتان بارڈر سمیت ٹرانزٹ گیٹ، راہداری اور پاسپورٹ گیٹ بھی بند کردیے گئے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ انٹری پوائنٹس پرعالمی ہیلتھ ریگولیشن پرعمل ہورہا ہے تاحال پاکستان میں کروناوائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان خود کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں نہایت مہلک وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں